اردغان اور اشرف غنی 2021 کی ’کرپٹ ترین شخصیات‘

   

انقرہ / کابل : کرپشن پر نگاہ رکھنے والے غیر ملکی ادارے ’آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ‘ نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو سال 2021 کا ’کرپٹ ترین‘ شخصیت قرار دیا ہے۔ غیرملکی ادارے کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا بحییثیت کرپٹ ترین شخصیت انتخاب صحافیوں اور سکالرز کے ایک پینل نے متفقہ طور پر کیا۔کابل میں رواں سال اگست میں افغان طالبان کی آمد کے بعد معزول صدر اشرف غنی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ امارات منتقل ہوگئے تھے اور ان پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ افغانستان سے جاتے وقت اپنے ساتھ لاکھوں ڈالرز لے گئے تھے۔شامی صدر کے حوالے سے غیرملکی ادارے کا کہنا ہے کہ انہوں نے شام کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دیا اور اقتدار سے چمٹے رہ کر لاکھوں ڈالر چرائے۔ترک صدر اردوغان پر الزام ہے کہ ان کی حکومت ’کرپٹ‘ ہے جس نے ریاستی بینکوں کو استعمال کرتے ہوئے ایرانی تیل خریدنے کے لیے منی لانڈرنگ کی۔سابق آسٹرین چانسلر کے بارے میں ’آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ‘ کا کہنا ہے کہ انہوں نے دیگر نو شخصیات کے ساتھ مل کر غبن کیا اور رشوت لی۔