انقرہ ۔ 29 اگست (ایجنسیز) غیر ملکی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردغان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا۔ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل ترکیہ سے نہیں ڈرتا، ہم کئی سلطنتوں کے آنے جانے کے باوجود باقی ہیں۔اس پر ترک صدر نے جواب دیا کہ کون سی سلطنتوں کی بات کر رہے ہو؟ تمہارا ملک تو عمر میں میرے بھائی سے بھی چھوٹا ہے۔ واضح رہے کہ رجب طیب اردغان کے بڑے بھائی محمد اردغان 1928 میں جب کہ ایک اور بھائی حسن اردغان 1929 میں پیدا ہوئے تھے۔