اردغان نے انتباہ کے ساتھ ٹرمپ کو مکتوب واپس کردیا

,

   

٭ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے بتایا کہ انہوں نے شخصی طور پر وہ مکتوب واپس کردیا جو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ انہیں روانہ کیا تھا۔ اس مکتوب میں شمالی شام میں جارحانہ موقف اختیار کرنے کے خلاف انتباہ دیا گیا تھا۔ امریکی صدر کے مکتوب میں اردغان کو یہ انتباہ دیا گیا تھا کہ وہ سخت گیر نہ بنے اور نہ ہی بیوقوف بنیں۔ قبل ازیں اطلاعات میں بتایا گیا کہ اردغان نے مکتوب حاصل ہونے پر اسے کچرے میں ڈال دیا تھا۔