اردغان کی عالمِ عیسائیت کو کرسمس کی مبارکباد

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے 24 دسمبر ‘بڑے دن’ ( کرسمس ) کی مناسبت سے عالمِ عیسائیت کے لئے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔پیغام میں صدر اردغان نے کہا ہے کہ “ہم، اپنی تہذیبی اقدار کی رْو سے مختلف ادیان اور ثقافتوں کو رنگا رنگی اور ثروت خیال کرتے ہیں۔ یہ طرزِ فکر ہمارے ملّی امن و سلامتی اور اتحاد و اخوت کی بنیاد ہے۔ یہ ایک ایسی طاقت ہے جو مستقبل میں بھی ہمیں امن و امان کے ساتھ مِل جْل کر رہنے کا امکان فراہم کرے گی”۔انہوں نے کہا ہے کہ “ہمارے عیسائی شہری اپنے اعتقاد کے مطابق یہ جو بڑا دن منا رہے ہیں میری تمّنا ہے کہ یہ دن ہمارے باہمی اتحاد کی فضاء کو مزید مستحکم کرے گا۔