اردغان کی ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم کو مبارکباد

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کے طور پر تقرری کے موقع پر انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، صدر اردغان نے انور ابراہیم کو ان کی قیادت میں اتحاد کی انتخابی کامیابی اور وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔صدر اردغان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ترکی اور ملائیشیا کے درمیان قریبی تعاون باہمی اعتماد کی بنیاد پر نئے دور میں مزید مضبوط ہوگا۔