اردغان ۔ چارلس رابطہ، دو طرفہ تعلقات میں فروغ پر اتفاق

   

لندن / انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے برطانوی شاہ چارلس سوئم سے رابطہ کیا ہے۔ صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، صدراردغان نے آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر بھی شاہ چارلس سے تعزیت کی۔بات چیت میں اس کے علاوہ دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے معاملات سمیت شاہ چارلس کے دور اقتدار کے دوران مشترکہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔