اردو اکیڈیمی کی اسکیم: کمپیوٹر کورس کیلئے کل اہلیتی امتحانات

   

سوالیہ پرچہ کی روانگی سے قبل طاہر بن حمدان نے انتظامات کا جائزہ لیا

نرمل ۔ 15 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی اسکیم ووکیشنل ٹریننگ ان کمپیوٹر ایجوکیشن کے تحت چلائے جانے والے کمپیوٹر ٹریننگ کورس DTP کا اہلیتی امتحان 17 مئی 2026 کو منعقد ہوگا۔ طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کے مراکز کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بھی یہ امتحان 17 مئی کو منعقد ہوگا۔ درخواست کی کہ وصولی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ امتحان کے ہال ٹکٹ کل سے یعنی 16 مئی کو کمپیوٹر سنٹر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر کرشنا اردو اکیڈیمی ریاست تلنگانہ نے بتایا کہ اضلاع کے سوالیہ پرچہ جات آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ سنٹرس کو روانہ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے طلباء و طالبات سے خواہش کی کہ وہ اپنے مراکز امتحان پر بروقت حاضر رہیں۔ آج اردو اکیڈیمی میں صدر نشین اردو اکیڈیمی ریاست تلنگانہ نے سوالیہ پرچہ جات کی اضلاع کو روانگی سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا۔