اردو صحیفہ نگار پر حملہ کی مذمت

   

خاطیوں کو سخت سزا دینے حکومت سے مسلم قائدین کا مطالبہ
گلبرگہ :میسور کی کئی ایک مسلم تنظیموںاور قائیدین نے ایک اردواخبارکے صحیفہ نگار پر ہندو تنظیموںکے کارکنان کی جانب سے کئے گئے حملہ کی مذمت کی ہے۔ اس ٗضمن میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیاکے کارکنان نے اردو اخبار روزنامہ قیصرکے صحیفہ نگار محمد صفدر قیصرپر ہندو تنظیموںکے کارکنان کی جانب سے کئے گئے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس حملہ میںملوث کارکنان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ واضح رہے کہ ہندوتنظیموںنے میسور میں ایک مندر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرادئے جانے کے بعد اس کاروائی کے خلاف جمعرات کے دن میسور میںایک احتجاجی مظاہرہ منظم کیا تھا ۔ اس مظاہرہ کی رپورٹنگ کے لئے صفدرقیصر بھی وہاںموجود تھے۔ حملہ آوروں نے جرنلسٹ اسوسی ایشن کے اس رکن پر حملہ کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ وہ کوئی غیر مجاز مسلمان ہے جو ان کے احتجاجی مظاہرہ میں مداخلت کررہا ہے ۔ لیکن جب پولیس نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ وہ جرنلسٹ اسو سی ایشن کا رکن ہے۔ میسور کے مسلم انجمنوںاور جماعتوںکے قائیدین نے ضلعی انتظامیہ اور ریاستی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایک مسلم صحیفہ نگار پر بلا وجہ ظلم کا پہاڑ تورتے ہوئے اسے زخمی کردینے والوںکو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔اس ضمن میں میسور کے علاوہ بنگلور، ٹمکور ، منگلور ، بلاری ، رائچور، گلبرگہ اور بیدر کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع کے مسلم قائیدین اور رہنمائوں نے بھیس اپنے شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان قائیدین کا کہناہے کہ اس طرح کے حملوںکے واقعات اورماب لنچنگ کے واقعات ہندوستان کی جمہوریت پر ایک بدنماداغ ہیں۔ حکومت کو ایسے واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے۔