اردو میڈیم اسکول میں سہولیات فراہمی کیلئے نمائندگی

   

مدہول 11/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پی آر ٹی یو اساتذہ یونین کی کیلنڈر کی رسم اجرائی راما راؤ پیٹل رکن اسمبلی مدہول کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر عبدالاحد ناز صدر مدرس اپرپرائمیری اسکول تروڈہ وجنرل سکریٹری پی آر ٹی یو مدہول نے رکن اسمبلی مدہول کو تعلقہ مدہول کے اردو میڈیم اسکولس میں اساتذہ اور انفراسٹراکچر کی کمی ہے ۔اس کو پر کرنے اور ٹیچرس کا جی پی ایف اور پینڈنگ بلس کی اجرائی کے لئے نمائندگی کرنے پر زور دیا جس پر بی راما راؤ پیٹل رکن اسمبلی مدہول نے کہاکہ بہت جلد صدر مدرسین کا ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے مشہوروں کے بعد حلقہ مدہول کے اسکولس میں تعلیمی میدان میں ترقی کی راہ ہموار کی جائے گی اساتذہ کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سکریٹری پی ار ٹی یو رمنا راؤ سلیم احمد خان ،محمد عبدا لریاض مبین، احمد فردوسی ،ایم کے اظہر الدین صیف الدین ،ارشد جمیل احمد ،محمد فاضل کے علاوہ دیگر اساتذہ موجود تھے۔