اردو میڈیم ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات،اسمبلی میں مجلسی رکن کی توجہ دہانی

   

حیدرآباد۔8 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے اردو میڈیم اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ضروری اقدامات کا تیقن دیا ۔ اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران مجلس کے جعفر حسین معراج نے یہ مسئلہ اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ اردو ٹیچرس کے ٹی آر ٹی جائیدادوں کیلئے 2017 ء میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔ 1900 جائیدادوں میں 365 پر تقررات کئے گئے جبکہ 535 ابھی بھی مخلوعہ ہیں۔ انہوں نے ایس جی ٹی لینگویج پنڈت ، اردو ، میاتھس ، سوشیل اسٹڈیز اور دیگر مضامین کی مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 535 جائیدادوں پر تقررات کا عمل فوری شروع کیا جائے ۔ جعفر حسین معراج نے پرانے شہر میں واقع طالبات کے ایک دینی مدرسہ کی ڈگریوں کو ایس ایس سی اور انٹر کا موقف دینے کی خواہش کی۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ضروری کارروائی کا تیقن دیا۔ ر