اردو یونیورسٹی کے مختلف کورسیس میں داخلے کیلئے خصوصی پورٹل

   

حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے مختلف کورسیس میں داخلہ کیلئے خصوصی پورٹل کا آغاز کیا ہے۔ ریگولر کورسیس انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میں آن لائن برسر موقع داخلوں کیلئے امیدوار اس پورٹل سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ امیدوار داخلہ کے بارے میں تازہ درخواست جمع کرنا چاہیں یا ایسے امیدوار جنہوں نے پہلے درخواست داخل کی تھی لیکن انہیں داخلہ نہیں ملا وہ پورٹل سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ رجسٹرار انچارج کے بموجب آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 اکٹوبر ہے۔ منتخب امیدواروں کی فہرست 24 اکٹوبر کو جاری کی جائے گی۔ اسناد کی تصدیق 28 اکٹوبر کو ہوگی جبکہ فیس کی ادائیگی 28 اور 29 اکٹوبر کو کی جاسکتی ہے۔ حیدرآباد کیمپس میں بی ایس سی( ایم پی سی ایس )، ایم کام ، ایم اے( معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، ہندی، مطالعات ترجمہ، فارسی، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات، سماجیات، مطالعات نسواں ) کے کورسیس میں داخلہ دیا جائے گا۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ر