ارطغرل سیریل کے عبدالرحمن غازی پاکستان میں

   

اسلام آباد : دنیا بھر میں عوامی پذیرائی کے ریکارڈ قائم کرنے والی ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل کراچی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بھی اپیل کی ہے۔ جلال آل نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے متاثرین کی مدد کرنے کیلئے آپ کی امداد وصول کر رہے ہیں۔ایک دوسری وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے بچوں کے ساتھ ہیں اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔