ارلی برڈ اسکیم : جی ایچ ایم سی کو 15دن میں 230 کروڑ وصول

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ڈی رونالڈ راس نے کہا کہ یکم اپریل کو ارلی برڈ اسکیم شروع کرنے کے بعد اب تک 230 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصول ہوا ہے ۔ جائیداد مالکین کو اگر وہ مالیاتی سال 2024-25 کا جائیداد ٹیکس 30 اپریل سے قبل ادا کریں تو 5 فیصد ڈسکاونٹ حاصل ہوگا ۔۔