ارنب گوسوامی نے لائیو شو کے دوران ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ویڈیو

,

   

پلگھار معاملے کے متعلق گوسوامی نے کہاکہ ”غلط شناخت کا یہ معاملہ نہیں ہے اور اس سے منشاء واضح ہوگئی ہے“
نئی دہلی۔ریپبلک ٹی وی کے بانی ارنب گوسوامی نے ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیاسے استعفیٰ دیدیا اور الزام لگایا ہے کہ پلگھار معاملے پر گلڈ منافقانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں‘ جس واقعہ میں دوسادھوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاگیاہے

https://twitter.com/kashyap9991/status/1252287633532780549?s=20

ارنب گوسوامی نے کہاکہ ”میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کا کافی عرصہ سے میں ممبرہوں اور راست نشریات پر میں ایڈیٹوریل اصولوں پر مکمل طور پر ا ن سمجھوتے کی وجہہ سے میں اپنا استعفیٰ پیش کررہاہوں‘ کیونکہ تنظیم کے طور پر وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے کام کررہے ہیں۔

شیکھر گپتا میں آپ کو صحافت پر سمجھوتا کا مورد الزام ٹہراتاہوں جو اس قسم کے واقعات پر خاموشی اپنائے ہوئے ہیں“۔ اپنے پرائم ٹائم کے نئے بحث کے دوران پلگھار معاملے کے متعلق گوسوامی نے کہاکہ ”غلط شناخت کا یہ معاملہ نہیں ہے اور اس سے منشاء واضح ہوگئی ہے“۔

گوسوامی نے کہاکہ”اگر ایسا بی جے پی کی برسراقتدارریاست میں ایسا ہوتا ہے‘ اور مجھے راست طور پر کہنے دو‘ اگر یہ معاملہ کسی اقلیتی کمیونٹی کے ساتھ پیش آتا‘ اداکار نصیر الدین شاہ‘ اپرنا سین‘ مورخ رام چندر گوہا‘ ایڈیٹر سدھار وردھا راجن اور ایوارڈ واپسی گینگ‘ چیخنے چلانے لگ جاتے“؟۔

واضح رہے کے مہارشٹرا کے پلگھار میں ایک واقعہ پیش آیاتھا جس میں ہجوم نے بچہ چوری کی افواہ پر تین لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا جس میں دو سادھوؤں اور ایک ڈرائیور کو ہجوم نے موت کے گھا ٹ اتاردیا ہے۔