ارکان اسمبلی فنڈس کے لئے 480 کروڑ روپئے: ہریش راؤ

   

حیدرآباد ۔ 8 مارچ ( این ایس ایس) وزیر فینانس ٹی ہریش راو نے اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہر رکن اسمبلی اور قانون کونسل کو اپنے حلقوں میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے حکومت نے فی کس تین کروڑ روپئے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ اس فنڈ کے تحت رواں سال کے بجٹ میں 480 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام حلقو ں میں چیف منسٹر نے ارکان اسمبلی دفاتر بنانے کی ہدایت کی تھی اور 82 حلقوں میں دفاتر کی تعمیر ہوئی ہے ۔