ارکان اسمبلی کو دھوکہ دینے والا شاطر چالباز گرفتار

   

حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد سائبر آباد کرائم پولیس نے ایک شاطر چالباز کو گرفتار کرلیا جو خود کو سکریٹریٹ کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے ارکان اسمبلی اور دیگر عوامی نمائندوں کو قرض دلانے کے بہانے دھوکہ دیا کرتا تھا۔ پولیس کے پریس نوٹ کے مطابق ملزم نے مشیرآباد کے رکن اسمبلی موٹا گوپال کے بیٹے جئے سمہا کو2.5 لاکھ روپئے اور سابق رکن اسمبلی کے ستیہ وتی کو 50,000 روپئے کا دھوکہ دیتے ہوئے ان رقومات کو اپنے کھاتہ میں جمع کروانے کیلئے کہا تھا لیکن وہ اپنے وعدہ کے مطابق انہیں قرض نہیں دلایا سکا اور شکایت پر پولیس نے اس کو گرفتا ر کرلیا۔