ار جے ڈی پانچ سے چھ نشتوں میں دہلی کے انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے

   

نئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) 8 فروری کو دہلی اسمبلی انتخابات ہونے والے پانچ سے چھ نشستوں پر انتخاب لڑنے کا ارادہ کررہی ہے۔ یہ بات پارٹی کے رہنما منوج جھا نے جمعہ کو بتائی۔

منوج نے کہا کہ پورانچلیوں کی ایک بڑی تعداد دہلی میں قیام پذیر ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پارٹی ان علاقوں سے مقابلہ کرے جہاں زیادہ تر پورچنالی رہتے ہیں۔ اسی لئے ہم دہلی اسمبلی انتخابات میں پانچ سے چھ نشستوں پر لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دہلی میں اسمبلی انتخابات 8 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور 11 فروری کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

انے والےانتخابات میں اہم دعویدار عام آدمی پارٹی (آپ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس ہیں۔

 کے اسمبلی انتخابات میں آپ نے 2015 میں ستر میں سے 67 نشستیں حاصل کیں جبکہ بی جے پی صرف تین میں کامیابی حاصل کرسکی۔ کانگریس جو 1998 سے 2013 تک دہلی میں 15 سال اقتدار میں رہی کوئی سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔