ازبکستانی عورت کی دہلی میں عصمت ریزی‘ پولیس نے کئی لوگوں کو کیاگرفتار

,

   

نئی دہلی۔ساوتھ ویسٹ دہلی کے وسنت کنج علاقے میں چلاتے کار کے اندر مبینہ طور پر ایک 31سالہ آزبکستانی عورت کی تین لوگوں کے ہاتھوں عصمت ریزی معاملے میں دہلی پولیس نے اب تک کئی لوگوں کو گرفتار کرلیاہے۔

منگل کے روز پولیس نے کہاکہ معاملے کی جانچ کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ہفتہ کے روز مذکورہ عورت نے پولیس میں شکایت درج کرائی کے تین لوگوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ او راجتماعی عصمت ریزی جنھیں وہ جانتی ہے۔

دیویندر آریہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ساوتھ ویسٹ) نے کہاکہ ”ہم نے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور لڑکی کے دوستوں سے بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے“۔

مذکورہ عورت کے دعوی کی تصدیق کے لئے پولیس والے علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کررہے ہیں۔ وہ دو ماہ قبل ہندوستان ائی تھی اور مدن گیری میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہ رہی ہے۔

ملزمین میں سے ایک کی سات ماہ قبل لڑکی سے دوستی ہوئی تھی۔

ایک پولیس افیسر نے کہاکہ ”ملزمین میں سے اس کے ایک دوست نے ہفتہ کے روز ملاقات کے لئے اسے وسنت کنج میں ایک مال کے قریب بلایاتھا۔ اسکار پیو کار میں اس لے کر وہ گرگام کی طرف چلے گئے۔

کار میں پہلے سے اس دو او ردوست بیٹھے تھے“۔

مذکورہ عورت نے مبینہ طور پر کہاکہ پہلے اس کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی گئی اور منع کرنے پر اس کو پیٹا گیا۔

بعدازاں تینوں نے اس کی عصمت ریزی کے بعد فلیٹ کے قریب گاڑی سے پھینک کر چلے گئے۔

اے ائی ائی ایم ایس کو لانے والی اس کی ایک دوست کو آزبکستانی لڑکی نے واقعہ سنایا۔ اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو جانکاری دی