اسدالدین اویسی نے ”آر ایس ایس کی کٹھ پتلی“ کہنے پر ریونت ریڈی کو دیا جواب

,

   

تلنگانہ کانگریس سربراہ نے اتوار کے روز اویسی پرلفظی حملے میں کہاتھا کہ وہ ”شیروانی کی نیچے خاکی چدڈی پہنتے ہیں“۔
حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) صدر اسدالدین اویسی نے تلنگانہ کانگریس سربراہ ریونت ریڈی پر طنز کیا‘انہیں ایک ”آر ایس ایس کی کٹھ پتلی“ کہا اور یہاں تک الزام لگایاکہ اقلیتی طبقے کو نشانہ بناتے ہوئے ”کتے کے بھونکنے کی سیاست“ کرنے کا مورد الزام ٹہرایا۔

ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہاکہ ”تمہارے (ریونٹ ریڈی) پاس ہمیں تنقید کا نشانہ بنانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔اس کو کتے کے بھونکنے کی سیاست کہتے ہیں۔ تم آر ایس ایس کی کٹھ پتلی ہیں۔

بی جے پی او رکانگریس میں کوئی فرق نہیں ہے“۔تلنگانہ کانگریس سربراہ نے اتوار کے روز اویسی پرلفظی حملے میں کہاتھا کہ وہ ”شیروانی کی نیچے خاکی چدڈی پہنتے ہیں“۔بظاہر اویسی ان تبصروں کا جواب دے رہے تھے۔

اے ائی ایم ائی ایم سربراہ نے کہاکہ ”تلنگانہ پی سی سی سربراہ کی شروعات آر ایس ایس کی چڈی پہننے والے ایک رکن سے ہوئی اورپھر وہ اے بی وی پی گئے پھر تلگودیشم میں شامل ہوئے اور اب کانگریس میں ہیں۔

کسی نے کہا ہے کہ وہ صحیح ہے کہ گاندھی بھون پر اب موہن بھگوت کا قبضہ ہوگیا ہے اور وہ اپنے حساب سے کانگریس چلارہے ہیں“۔

سی اے اے احتجاج کو یاد کرتے ہوئے اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا حوالہ دیاجس میں انہو ں نے کہاتھا کہ مظاہرین کی شناخت ان کے لباس سے کی جاسکتی ہے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ وہی بات ریونت نے کہی ہے کہ جب وہ اویسی کی شیروانی کی بات کرتے ہیں۔

سیاسی پارہ تلنگانہ میں عروج پر پہنچ گیا ہے کیونکہ ریاست میں 30نومبر کو رائے دہی ہے اور ووٹوں کی گنتی بشمول چار انتخابی ریاستوں کے ساتھ 3ڈسمبر کوعمل میں ائی گئی۔