اسد الدین اویسی نے ’اگنی پتھ‘ اسکیم کو فوری واپس لینے کی مانگ کی ہے

,

   

حیدرآباد۔ اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اتوار کے روز مرکزی حکومت سے ڈیفنس خدمات میں بھرتی کی ’اگنی پتھ‘ اسکیم کو فوری واپس لینے کی درخواست کی ہے۔حکومت کی جانب سے واپس لینے سے انکار پرمشتمل حکومت کے بیان پر ردعمل پیش کرتے ہوئے مذکورہ حیدرآباد ایم پی نے ایک تازہ اپیل بھی کی ہے۔

اویسی نے ٹوئٹ کیاکہ ”میں دوبارہ حکومت سے اپیل کرتاہوں کہ وہ کام کرنے کے اس منحرف طریقے کو روکے‘ اس ملک کے نوجوانوں کی بات سنیں‘کنٹریکٹ پر بھرتی کی اس ظالمانہ اسکیم کو فوری واپس لیں اور ہمارے مصلح افواج میں مردوں اور آلات کی کمی کو فوری پورا کریں“۔

اس مسلئے پر انہوں نے نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”بی جے پی قائدین کہہ رہے ہیں کنٹراکٹ سپاہیوں کی برخواستگی کے بعد وہ اپنے دفاتر کے لئے انہیں چوکیدار کی ملازمت دیں گے۔کیا یہی وقار مودی کی پارٹی سپاہیوں کو تفویض کرتی ہے جو عزت کا پیشہ ہے؟“

۔انہوں نے جاننا چاہا کہ وزیراعظم مودی قومی سلامتی کے ساتھ بھی کیایہی چاہتے ہیں او رلکھا کہ”ہم نے بغیرسونچے سمجھے نوٹ بندی اور لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کی وجہہ سے ہندوستانی معیشت او رمعاشرے کی تباہی دیکھی ہے“۔

اس سے قبل اویسی نے مرکزی وزیرجی کشن ریڈی کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا اورکہاکہ ”اگنی ویرس کی تربیت بطور ڈرائیور‘ دھوبی وغیر ہ خدمات پر کی جائے گی۔ کسی متوازی کے بغیر فوج میں خدمات انجام دینا ایک وقار ہے۔ یہ لوگ ہندوستان کے لئے مارنا اورمرنے چاہتے ہیں۔

اگر انہیں ڈرائیور س وغیر ہ بننا ہی مقصود ہے تو وہ چار سال فوج میں کیوں لگائیں گے؟“۔

انہوں نے کہاکہ ”یہ واضح ہے کہ بی جے پی اگنی ویرس کو تنخواہ پر رکھنے کے لئے ایک چوکیدار سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتی ہے“اور الزام لگایا کہ وزیراعظم ہندوستان کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں اور نوجوان کے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں۔