اسرائیل، فلسطینی سرزمین کے انضمام کی باتیں بند کرے:یو اے ای

   

ابو ظہبی ۔2 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے انضمام کے لیے یکطرفہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے خطرناک دھچکا ہوگا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کے آزاد فلسطین کے علاقوں تک توسیع کے انضمام کے منصوبے پر یکم جولائی سے کابینہ میں بحث شروع ہوگی۔متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ’’فلسطینی سرزمین کے انضمام سے متعلق اسرائیل کی باتیں بند ہونی چاہیے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا کوئی بھی یکطرفہ قدم امن عمل کے لیے دھچکا ہوگا۔