اسرائیلیوں اور یہودیوں کو ہر جگہ خطرہ : یورپی عہدیدار

   

برسلز: یورپی کونسل کے صدر نے اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میںکہا کہ فلسطینی عوام کیلئے ریاست سے مسلسل انکار کے باعث ہر جگہ اسرائیلیوں اور یہودیوں کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔چارلس مشیل نے کہاکہ یورپی یونین غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کیلئے سخت محنت کر رہی ہے اور اسرائیل کی سلامتی کیلئے علاقائی امن کی قربانی نہیں دی جا سکتی۔نیز انہوں نے کہاکہ ہم عالمی عدالت انصاف کے حکم کے مطابق فوری جنگ بندی چاہتے ہیں۔ یورپی یونین دو ریاستی حل کے لائحہ عمل کے اندر پائیدار امن کیلئے کام کر رہی ہے جہاں دونوں اقوام آزادانہ طور پر شانہ بشانہ اور حفاظت کے ساتھ رہیں۔آزادی اور یکجہتی ۔ انہی اُصولوں کے تحت ہم حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کے مطابق اور تناسب کے اُصول کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن امن کو نظر انداز کرتے ہوئے سلامتی کو یقینی بنانا ایک سراب ہے۔ امن کے بغیر کبھی بھی پائیدار سلامتی نہیں ہو سکتی۔ فلسطینی عوام کو اپنی ریاست کا حق حاصل ہے۔