واشنگٹن: امریکی کی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کا ترک نژادامریکی خاتون کو گولی مارنا ناقابل قبول ہے۔کملا ہیرس نے اس حوالے سے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے یہ ایک المناک غلطی کا نتیجہ ہے۔ اسرائیلی فوج فائرنگ کی ذمہ دار ہے، امریکہ جواب کیلئے دباؤ ڈالے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا طرز عمل جائز سوالات اٹھاتا ہے۔ اسرائیل کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔واضح رہے کہ ترک نژادامریکی خاتون عائشہ نور ازگی کو نابلس کے قریب احتجاج کرتے ہوئے سر میں گولی مار دی گئی تھی۔ دہری شہریت کی حامل عائشہ نور ازگی ایگی کے اہل خانہ نے ان کے قتل کا الزام اسرائیلی فوج پر عائد کیا ہے۔