تہران :ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 4 افراد کو سزائے موت دیدی۔ میڈیا کے مطابق اسرائیل کی انٹلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کے الزام میں سزا پانے والے چاروں افراد کو آج صبح سزائے موت دی گئی۔ایران کی عدلیہ کی جانب سے بھی چاروں افراد کو سزائے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چاروں پر اسرائیل کی انٹلی جنس سروس کے ساتھ کام کرنے کاالزام تھا۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایران کی عدالت نے اسرائیلی انٹلی جنس سروس کی ہدایات پر چوری ، اغوا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر 4 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔اس گروہ کے دیگر تین افراد کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اغوا کی وارداتوں میں معاونت پر 5 سے 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔