اسرائیلی حملوں کے جواب میں فضائیہ کے غزہ پٹی پر نئے حملے

   

غزہ پٹی : اسرائیل نے غزہ پٹی سے کیے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں اس فلسطینی علاقے پر نئے فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ جنگی طیاروں سے کیے جانے والے یہ حملے آج اتوار کے روز کیے گئے۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی گزشتہ ہفتے اس وقت سے کافی زیادہ ہو چکی ہے، جب پیر کے دن ایک ہائی سکیورٹی اسرائیلی جیل سے چھ عسکریت پسند فلسطینی قیدی فرار ہو گئے تھے۔ اب تک ان میں سے چار دوبارہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ یہ مفرور قیدی جمعے اور ہفتے کو دوبارہ گرفتار کیے گئے تھے اور ان کی گرفتاری کے بعد غزہ پٹی سے دونوں دن اسرائیل پر راکٹ فائر کیے گئے تھے۔