اسرائیلی حملہ میں فلسطینی جہاد کے رہنما عبداللہ کی موت

   

یروشلم: اسرائیل نے مغربی کنارہ کے شہر تلکرم کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ میں فسلطینی اسلامی جہاد تحریک کے رہنما محمد عبداللہ کو ہلاک کردیا ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسس نے جمعہ کو ٹیلیگرام پر یہ بات بتائی۔ اس نے کہا کہ جمعرات کو آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے (اسرائیلی فضائیہ) نے انسداد دہشت گردی کے مشترکہ آپریشن کے دوران تلکرم کے علاقہ میں فضائی حملہ کیا۔