اسرائیلی حملے میں 6شامی فوجی ہلاک

   

دمشق: اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے گولان ہائٹ علاقے سے کئے گئے فضائی حملے میں چھ شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔یہ اطلاع روس کی وزارت دفاع کے شام میں مخالف فریقوں کے مصالحتی مرکز کے نائب سربراہ میجر جنرل اولیگ یگوروف نے دی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا، ‘‘2 جنوری کو صبح 2 بجے سے 2:06 بجے تک اسرائیلی فضائیہ کے چارایف-16 طیارے گولان ہائٹس علاقے سے شام کی فضائی حدودمیں داخلے کے بغیر دمشق کے قریب دووالی اوربلے ایئرفیلڈ میں فوجی مراکز پرگائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا۔”انہوں نے کہا کہ اس حملے میں چھ شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔