مغربی کنارہ: جائے وقوعہ پر موجود ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافی اور اے پی کی حاصل کردہ ویڈیو کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں ایک چھاپے کے دوران چھتوں سے تین بظاہر بے جان نعشیں نیچے گرا دیں۔قباطیہ قصبے میں اے پی کے ایک صحافی نے تین فوجیوں کو ملحقہ کثیر المنزلہ عمارات کی چھتوں سے نعشیں نیچے گراتے دیکھا جس سے وہ نظروں سے اوجھل ہو گئیں۔ اسرائیل اور حماس جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی افواج کی جانب سے مشتبہ خلاف ورزیوں کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ تھا۔فوج نے ایک بیان میں کہاکہ یہ ایک سنگین واقعہ ہے جو (اسرائیلی فوج) کی اقدار اور (اسرائیلی) فوجیوں سے وابستہ توقعات کے مطابق نہیں ہے۔