اسرائیلی فوج کا لبنانی سرحد پر حملہحزب اللہ کے چار کارکن شہید

   

بیروت: اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد پر حملہ کرکے حزب اللہ کے 4 کارکنوں کو شہید کردیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان پر میزائلوں سے بھی حملے کیے گئے جبکہ سرحدی قصبے کفرکلا اور شمال میں تل نحاس کے قریب الحراج کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے شہید کارکنوں کی شناخت علی کمال، ،مصطفیٰ حسین ،حسین حسن اور عباس علی کے نام سے کی گئی ہے۔دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شیبا فارمز سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے 5 ٹھکانوں پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے گئے۔ حزب اللہ کے مطابق اسرائیل پر حزب اللہ کے دو حملوں میں اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑی تباہ کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے بعد علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں۔