اسرائیلی فوج کی لبنانی شہریوں پر بعض دیہاتوں پر جانے کی ممانعت

   

بیروت: اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے جمعہ کے روز ایکس پر کہا ہے کہ لبنانی باشندوں کو تا حکمِ ثانی جنوب میں دیہات کے ایک سلسلے اور ان کے گرد و نواح کی طرف جانے سے منع کیا گیا ہے۔اسرائیل نے کہا کہ اس نے جمعرات کے روز جنوبی زون کے متعدد علاقوں میں آنے والی گاڑیوں میں موجود “مشتبہ افراد” پر فائرنگ کی۔ اسرائیل کے مطابق یہ بات حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے جو چہارشنبہ کو عمل میں آئی۔جواباً حزب اللہ کے قانون ساز حسن فضل اللہ نے اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور صحافیوں کو بتایا، “اسرائیلی دشمن سرحدی دیہاتوں کو واپس آنے والوں پر حملہ کر رہا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے آج بھی اس صورت میں بھی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔”اسرائیلی فوج نے جمعرات کو یہ بھی کہا کہ فضائیہ نے جنوبی لبنان میں ایک مقام پر حملہ کیا جو حزب اللہ کے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ چہارشنبہ کی صبح جنگ بندی کے نفاذ کے بعد یہ اس طرح کا پہلا حملہ تھا۔اپنی حالیہ پوسٹ میں ادرعی نے لبنانی باشندوں سے 60 سے زیادہ جنوبی دیہاتوں میں واپس نہ آنے کا تقاضہ کرتے ہوئے کہا، جو کوئی بھی مخصوص لائن کے جنوب میں جائے گا، وہ “اپنی جان خطرے میں ڈالے گا۔”لبنانی فوج نے قبل ازیں اسرائیل پر چہارشنبہ اور جمعرات کو متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔الزامات کے تبادلے سے اس جنگ بندی کی نزاکت نمایاں ہوتی ہے جو غزہ جنگ کے متوازی تنازعہ ختم کرنے کیلئے امریکہ اور فرانس نے کروائی ہے۔ جنگ بندی دشمنی کے مستقل خاتمے کی امید پر 60 دن تک جاری رہے گی۔
امریکہ :خراب موسم کے باعث پروازیں منسوخ
نیویارک: امریکہ میں خراب موسم کی وجہ سے اڑان بھرنے یا چھٹیاں گزارنے والے لاکھوں امریکیوں کو پروازوں میں تاخیر کا سامنا ہے ۔ بلومبرگ نے یہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔نیشنل ویدر سرویس کے مطابق جمعہ کی صبح پورے نیو انگلینڈ میں بھاری برفباری متوقع ہے ۔ گریٹ لیکس کے آس پاس کے کچھ علاقوں کیلئے موسم سرما کے طوفان کی وارننگ نافذ ہے۔
ایوی ایشن سے باخبر رہنے والی سائٹ فلائٹ ایئر نے کہا کہ جمعرات کی صبح زیادہ تر بڑے ہوائی اڈوں پر سفر نسبتاً ہموار تھا، حالانکہ منیاپولس نے پہلے اوسطاً 25 منٹ کی تاخیر کی اطلاع دی تھی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق وہاں موجود طیاروں کو برف ہٹانے کے لیے ڈی آئس کیا جا رہا تھا۔ سب سے زیادہ تاخیر ڈینور میں ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد سان فرانسسکو اور لاس اینجلس۔ بوسٹن اور نیویارک نے بھی کچھ تاخیر کی اطلاع دی۔ چہارشنبہ کو مغرب کے کچھ حصوں کو شدید موسم کے اثرات کا سامنا کرنا پڑا۔