اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں فلسطینی نوجوان جاں بحق

   

راملہ ۔2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوج کے ساتھ ہوئی ایک جھڑپ میں ایک فلسطینی شہری گذشتہ شب یروشلم میں جاں بحق ہوگیا ۔ فلسطینی وزارت صحت اور شہریوں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جھڑپ میں 23سالہ محمد رضوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر تین شہری زخمی بھی ہوئے ۔ دوسری طرف دو عینی گواہوں نے جو قریبی علاقہ میں رہائش پذیر ہیں ، بتایا کہ اسرائیلی فوج والندیا پہنچی جو وہاں کچھ نوجوان فلسطینیوں کو گرفتار کرنے آئی تھی تاہم نوجوانوں نے فوج پر سنگ باری شروع کردی ۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ان پر پتھروں کی بارش شروع ہوگئی اور دھماکو مادے بھی پھینکے جانے لگے جس کا جواب دینے کیلئے فوج کے پاس سوائے فائرنگ کے کوئی اور متبادل نہیں تھا ۔