تل ابیب : اسرائیلی فورسز مقبوضہ شام کے گولان میں القنیطرہ گورنری کے البعث شہر میں داخل ہو گئیں۔ العربیہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے القنیطرہ گورنری کے متعدد قصبوں میں گھس کر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ شہر کی سڑکوں کو تباہ کر دیا۔ کئی مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ اسرائیلی حکومت نے گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی بستیوں کو وسعت دینے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ اسرائیلی حکومت نے کہا کہ اس نے شام کے ساتھ جنگ اور نئے محاذ کی روشنی میں وہاں اسرائیلی آبادی کو دوگنا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی افواج گولان کی پہاڑیوں کی جانب سے شام کے مختلف علاقوں میں داخل ہو گئیں۔