اسرائیلی قیدیوں کو فلسطینیوں کی رہائی کیلئے استعمال کریں گے

   

دوحہ : حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مار ڈالے گا۔عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ حماس کے پاس متعدد اسرائیلی فوجی یرغمال ہیں، ان قیدیوں کو اسرائیل میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی کیلئے استعمال کریں گے۔حماس رہنما نے مزید کہا کہ قیدیوں میں اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر کے حملہ کے نتائج سے پوری طرح آگاہ ہیں۔