تل ابیب : اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان جنوبی لبنان میں لڑائی جاری ہے ، حزب اللہ نے گزشتہ روز مزید 5 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کیا تو ایک مرتبہ پھر اسرائیل کی چیخیں نکل گئیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اعلان سامنے آیا تھا کہ گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 10 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 40 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل دن ہے ۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پچھلے تین دنوں میں تمام فوجی عزم کے ساتھ لڑے اور انہوں نے ایک مشترکہ مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔