اسرائیل۔ حماس تنازعہ، عالمی تجارت متاثرہونے کا خدشہ : ڈبلیو ٹی او

   

نیویارک : تجارت کی عالمی تنظیم ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل، حماس تنازعہ کے پھیلاؤ سے تجارت پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیںعالمی بنک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر مراقش میں موجود ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی سربراہ نگوزی اوکونجو آئیویلا نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اسرائیل۔حماس تنازعہ جلد ختم ہو جائے گا۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ پورے خطے میں پھیل گیا تو پہلے سے کمزور عالمی تجارت پر اس کا گہرا اثرپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تشدد تجارتی ترقی کو روکنے والے عوامل میں اضافہ کر سکتا ہے۔
، جس میں سود کی بلند شرح، چینی رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں مندی اور یوکرین میں روس کی جنگ کے اثرات شامل ہیں۔مجھے امید ہے کہ جنگ کے یہ بادل جلد چھٹ جائیں گے۔ لیکن موجو دہ حالات حوالے کیسے ہمارا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ اگر یہ محاذ آرائی خطے میں پھیلی تو تجارت کے متاثر ہونے کے خدشات حقیقی ہیں۔ ان حالات میں ہر کوئی محتاط ہے اور بہتری کی امید کر رہا ہے۔ڈبلیو ٹی او کی سربراہ نے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال پہلے ہی تجارت میں ترقی کے مواقع کو کو محدود کر رہی ہے، لیکن اسرائیل اور غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرنے والے گروپ حماس کے درمیان اچانک جنگ شروع ہونے سے یہ مزید بڑھ جائے گی۔