اسرائیل۔ فلسطین مسئلہ کے دو ریاستی حل کا مطالبہ

   

کسی کو ایک دوسرے کے وجود سے خطرہ نہیں ہونا چاہیے:پوپ فرانسس

ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس نے اسرائیل فلسطین مسئلے کے دو ریاستی حل کا مطالبہ کیا ہے۔ پاپائے اعظم نے مشرق وسطیٰ تنازعہ میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز، غزہ میں فوری جنگ بندی اور بات چیت کا راستہ ہموار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ اپیل کی ہے کہ ایسا ہر اقدام روکا جائے جو تشدد میں اضافہ کرے اور مشرق وسطیٰ کو بڑے تنازعہ میں گھسیٹ لے۔انہوں نے کہا کہ تمام اقوام امن اور اسرائیل اور فلسطین کو دو ریاستوں کے طور پر رہنے میں مدد کیلیے اٹھ کھڑی ہوں۔ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ایران کی مداخلت سے اسرائیل کی صورتحال خراب ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کسی کو بھی کسی دوسرے کے وجود سے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسرائیل فلسطین دو ریاستیں، ان کی جائز خواہش اور دو پڑوسی ریاستوں کا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا غزہ میں تباہی کا شکار انسانی آبادی کی مدد کی جائے۔ یرغمالی رہا کیے جائیں۔پوپ فرانسس نے کہا یہ کتنی اذیت ناک صورتحال ہے ۔ آئیں امن کے لیے دعا کریں، جنگ، حملے، تشدد بہت ہو چکے، بات چیت کریں اور امن قائم ہونے دیں۔انھوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں انسانی جانوں کے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔