انقرہ : ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کی، بین الاقوامی عدالتِ انصاف کو بے اعتبار کرنے کی، کوششوں کا عبرت کے ساتھ مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ترکیہ وزارت خارجہ نے اسرائیل وزارت اعظمیٰ دفترکے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان کا تحریری جواب دیا ہے۔تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی بین الاقوامی عدالت کو بے اعتبار کرنے کی کوششوں کو عبرت سے دیکھ رہا ہے۔اسرائیل کے، نسل کْش اور پورے علاقے کو جہنم میں جھونکنے کی کوششوں میں مصروف، وزیر اعظم ‘بنجامن نیتن یاہو’ اور ان کی حکومت کوبین الاقوامی عدالت میں اپنے جرائم کا یقیناً حساب دینا ہو گا۔اسرائیل کی طرف سے ہمارے صدر پر لگائے گئے الزامات اصل میں مجرمانہ نفسیات کے اظہار کے علاوہ اور کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ اس مرحلے میں فلسطینی عوام اور علاقے میں اپنے تمام دوستوں اور بھائیوں کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔
امارات کے 4فوجی
حادثہ میں ہلاک
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں پیش آئے حادثے کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق فوری طور پر حادثے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ مذکورہ حادثہ منگل کی رات پیش آیا ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فوجیوں کو حادثہ ڈیوٹی کے دوران پیش آیا۔