اسرائیل امریکی پرچم پر ’ستارہ‘ نہیں ، واشنگٹن پر تنقید

   

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اور دائیں بازو کے انتہا پسند لیڈر ایتمار بن گویر نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی ہجرت کے مطالبے کی تجدید کی۔ تاہم اسرائیلی حکام امریکہ کی رائے مختلف انداز میں بات کرتے ہیں اور وہ امریکیوں کی رائے عامہ کو مسترد کرتے ہیں۔اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر نے امریکہ کو پلٹ کر کورا جواب دیا ہے اور طنز کا نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی وزیر کے امریکہ پر طنز کی وجہ امریکیوں کی طرف سے غزہ سے فلسطینیوں کی لاکھوں کی تعداد میں نقل مکانی پر تنقید کی۔واضح رہے غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ میں بیس لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔اس نقل مکانی پر امریکہ سمیت ہر ملک میں تنقید جاری ہے۔اسرائیل ان بے گھر فلسطینیوں کو اب فلسطین سے بھی نکال دینے کی کوشش میں ہے۔ جیسا کہ ایک اسرائیلی وزیر نے کہا تھا کہ بیس لاکھ فلسطینیوں والا غزہ قابل قبول نہیں ہے۔