اسرائیل اور حماس کے درمیان ختم ہونے والی تھی جنگ بندی، پھر اچانک ہوگیا سمجھوتہ

   

بیت المقدس: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ جمعرات کو معاہدہ ختم ہونے سے چند منٹ قبل دونوں فریقوں نے کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ جاری رہے گا، لیکن کسی سرکاری معاہدے کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں۔ جنگ بندی کے معاہدے کے اختتام سے چند منٹ قبل اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے آپریشن پر روک کی مدت میں توسیع کی جائے گی، لیکن اس کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو جاری رکھنے کی ثالثوں کی کوششوں فریم ورک کی شرائط سے مشروط رہے گی۔ادھر حماس نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ جنگ بندی کو ساتویں دن تک بڑھانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جنگ بندی مذاکرات کی قیادت کر رہے قطر نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی میں جمعہ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ بدھ کی رات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے مذاکرات کے لئے اسرائیل پہنچنے کے ساتھ ہی مزید یرغمالیوں کی رہائی اور تباہ حال غزہ میں اضافی امداد کی اجازت دینے کے لئے وقفہ بڑھانے کا دباؤ تھا ۔ اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ بندی نے 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کو عارضی طور پر روک لگادی ہے۔