اسرائیل جنگ بندی کا جائزہ لے رہا ہے: فوجی ذرائع

   

تل ابیب : اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق تل ابیب حکومت غزہ میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی روکنے کے امکانات کے بارے میں جائزہ لے رہی ہے کہ آیا حالات موافق ہیں یا نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل مزید حملوں کے لیے آئندہ دنوں کی حکمت عملی کی تیاری کر رہا ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بیان دینے والے اس فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ جنگ بندی کا صحیح لمحہ کون سا ہو گا۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اس امر کا بھی جائزہ لے رہا ہے کہ غزہ میں اپنی کارروائیوں کے بعد حماس کی باقی ماندہ جنگی صلاحیتوں کو ہراساں کرنے کے اپنے مقاصد میں کامیابی کس حد تک حاصل ہوئی ہے۔