اسرائیل حملے کی تائید ،رپورٹر پرمصری خاتون برہم

   

غزہ : اسرائیل کی اندھا دھند تائید پر مصر کی خاتون جرنسلٹ نے سی این این کی صحافی کو سر عام ڈانٹ دیا۔رحمہ زین نامی مصری خاتون صحافی نے CNN کی نامہ نگار کلریسا وارڈ سے بات کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی اندھی حمایت پر ڈانٹ دیا۔ انہوں نے امریکی ٹی وی کی صحافی سے کہا کہ آپ صرف ایک کٹھ پتلی ہیں کیونکہ آپ غزہ پر جنگ کی امریکی اور مغربی کوریج کو گمراہ کن انداز میں پیش کررہی ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زین جمعہ کو مصر اور غزہ پٹی کے درمیان رفح کراسنگ پر موجود تھیں۔ مصر کی صحافی نے مغربی میڈیا پر سخت تنقید کی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر نشر کیا گیا جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔مصری صحافی نے کہا کہ اگر آپ نے واقعی میری بات سنی تو آپ جس چینل کے ساتھ کام کرتی ہیں اس سے استعفیٰ دے دیں گے اور پوچھا کہ آپ کی انسانیت کہاں ہے؟’’ آپ کے ملک نے اسرائیل کو ہری جھنڈی دی اور وہ پوری اجازت کے ساتھ فلسطینیوں کو مارتے اور ذبح کرتے ہیں ذرا تصور کریں کہ بچوں اور شیر خوار بچوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس بمباری کی آوازیں ہم یہاں سنتے ہیں۔