اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: وزیراعظم تیونس

   

تیونیشیا : تیونس کے وزیراعظم ہشام مشیشی کا کہنا ہیکہ ان کے ملک کا اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں تیونس کے وزیراعظم نے مراقش کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر رد عمل میں کہا کہ ان کا ملک ایسا کوئی فیصلہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تیونس کے لیے یہ سوال ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے البتہ انہوں نے زور دیا کہ وہ مراقش کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کے پاس اپنی شناخت، سچائی اور سفارتکاری ہے جس میں وہ عوام کی بہترین کے لیے غور کرتے ہیں لیکن ہم مراقش کے فیصلے کا بے حد احترام کرتے ہیں، وہ ہمارا دوست ملک ہے اور ہمیں اس سے بہت محبت ہے۔خیال رہیکہ گزشتہ ہفتے مراقش نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے بعد اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والا چوتھا عرب ملک ہے۔