اسرائیل غزہ میں بچے قتل کر کے گھناؤنا جرم کررہا ہے: آلبنیز

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے فلسطین کے لئے خصوصی رپورٹر فرانسسکا آلبنیز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزّہ میں بچے قتل کر کے ایک عوام کو جڑ بنیاد سے ختم کر رہا ہے۔آلبنیز نے سوشل میڈیا ایکس سے غزّہ میں بچّوں کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔بیان میں انہوں نے اقوام متحدہ کی مشرقِ قریب کے فلسطینی مہاجرین کے لئے امدادی ایجنسی UNRWA کے کمیشنر فلپ لازارانی کے بیان کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ حالیہ 5 مہینوں میں اسرائیل نے بچّوں کا یہ قتل عام جس علاقے میں کیا ہے اس کا رقبہ امریکہ کے شہر فلیڈلفیا جتنا ہے۔ اسرائیل غزّہ میں بچّے قتل کر کے ایک عوام کو جڑ بنیاد سے ختم کر رہا ہے۔واضح رہے کہ UNRWA کے کمیشنر فلپ لازارانی نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ غزّہ میں قتل کئے گئے بچّوں کی تعداد حالیہ 4 سالوں کے دوران دنیا بھر میں جاری جنگوں میں ہلاک کئے گئے بچوں کی کْل تعداد سے زیادہ ہے۔لازارانی نے کہا تھا کہ یہ جنگ بچّوں پر اور ان کے مستقبل پر چلائی جا رہی ہے۔