تل ابیب : اسرائیل نے، 1965 میں شام میں گرفتاری کے بعد پھانسی کی سزا پانے والے موساد کے جاسوس، ایلی کوہن کا آخری پیغام شائع کیا اور اس کی گرفتاری کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔حکومت کے میڈیا آفس نے جاری کردہ تحریری بیان میں کوہن کے 19 فروری 1965 کے ٹیلی گراف بنام اسرائیلی حکام کو اور واقعہ سے متعلق اسرائیل خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے سربراہ ڈیوڈ برنیا کے جائزے کو شائع کیا ہے۔آخری ٹیلی گراف میں کوہن نے اسرائیلی حکام کو ” گذشتہ شب جنرل اسٹاف میں شام کے صدر امین الحافظ اور اعلیٰ سطحی فوجی حکام کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں شرکت ” کی اطلاع دی ہے۔موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ جاسوس کوہن پیغام رسانی کی کثرت کی وجہ سے نہیں ان پیغامات کے دشمن کے ہاتھ لگنے کی وجہ سے پکڑا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم شام میں کوہن کے ڈیوٹی دورانیے سے متعلق معلومات شائع کرتے رہیں گے اور پھانسی کے بعد شام میں دفن کوہن کی ہڈیوں کو اسرائیل میں لانے اور یہاں دفن کرنے کیلئے کوششیں کریں گے۔واضح رہے کہ ایلی کوہن کا شمار اسرائیل کے اہم ترین جاسوسوں میں ہوتا ہے۔ وہ 1962 سے 1965 کے سالوں میں کمال امین ثابت کے فرضی نام سے شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کرتا رہا۔