اسرائیل نے جنگ میں سی ڈوم نیول میزائل ڈیفنس سسٹم لانچ کر دیا

   

یروشلم: اسرائیل کی دفاعی افواج نے کہا کہ ایلات شہر کے علاقے میں نئے سی ڈوم میزائل دفاعی نظام کے استعمال سے پہلی بار خلیج عقبہ میں واقع دشمن کے ہدف کو روکا گیا ہے ۔اسرائل ڈیفنس فورس نے ٹیلی گرام پر کہا، “آئی ڈی ایف کی بحریہ نے دشمن طیارے کی دراندازی کے سلسلے میں ایلات کے علاقے میں سائرن بجنے کے بعد اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے ایک مشکوک فضائی ہدف کی نشاندہی کی۔” سی ڈوم “بحری دفاعی نظام کے ذریعے ہدف کو کامیابی سے روک لیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ حملے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔اس سے قبل مئی 2023 میں وزارت دفاع نے کہا تھا کہ سی ڈوم نامی آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے سمندری ورژن کا تجربہ کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے ۔ سار-6 میگن کارویٹ پر تعینات سی-ڈوم سسٹم آئرن ڈوم سسٹم پر مبنی ہے اور اسرائیل کے تہہ دار فضائی اور میزائل دفاعی نظام کی ایک اضافی تہہ کی نمائندگی کرتا ہے ۔