اسرائیل نے حادثاتی طور پر مصری پوسٹ کو نشانہ بنایا

   

تل ابیب : اسرائیل نے ’حادثاتی طور پر‘ مصری پوزیشن کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کے جنوبی شہر سڈروٹ سے لی گئی ایک تصویر میں اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان جاری لڑائیوں کے درمیان 22 اکتوبر 2023کو غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ اس نے غزہ کی سرحد کے قریب ایک ٹینک کیساتھ حادثاتی طور پر ایک مصری پوسٹ پر گولی چلائی اور اسے نشانہ بنایا یہ اس وقت ہوا جب فوج فلسطینیوں کے علاقہ پر بمباری کر رہی تھی۔فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ اسرائیلی فوج نے کریم شالوم کے علاقہ کے قریب ہونے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔