اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کوعبادت کی باضابطہ اجازت دے دی

   

تل ابیب۔18؍اگست ( ایجنسیز )اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی باضابطہ اجازت دے دی۔ اسرائیلی وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر نے بھی مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے کو ابتدائی تجربہ قرار دیا ہے۔مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو پہلی بار دعائیہ کتابیں لیجانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کے فوراً بعد یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں دعائیہ کتابوں کے ساتھ عبادت کرتے دیکھا گیا ہے۔اس سے پہلے مسجد اقصیٰ میں صرف مسلمانوں کو عبادت کی اجازت تھی جبکہ یہودی مسجد کی بیرونی دیوار “دیوار گریہ” پر عبادت کیا کرتے تھے۔اردن میں عرب اور مسلم حکام نے مسجد اقصیٰ کی حیثیت بدلنے کی اسرائیلی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔