اسرائیل نے 150 فلسطینیوں کو رہا کردیاقیدیوں سے بدسلوکی کی گئی

   

غزہ : اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دوران حراست میں لیے گئے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔ غزہ کی کراسنگ اتھارٹی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حراست میں ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ کراسنگ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ان قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، رہا ہونے والے قیدیوں کو علاج کے لیے ابو یوسف النجار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔‘تاہم محکمہ نے جسمانی یا ذہنی استحصال کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے قیدیوں کی رہائی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے ساتھ ناروا سلوک نہیں کیا جاتا۔اسرائیل فوج نے میڈیا کو ایک بیان میں بتایا کہ وہ لوگ جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں، انہیں غزہ میں واپس چھوڑ دیا گیا ہے۔گذشتہ ہفتے کے آخر میں حماس نے کہا تھا کہ 7 اپریل کو قاہرہ میں شروع ہونے والے مذاکرات میں امریکہ، قطری اور مصری ثالثوں کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی کے منصوبے پر انہوں نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔