اسرائیل نے 60 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا

   

تل ابیب ؍ غزہ ۔ 28 جولائی (ایجنسیز) اسرائیل نے 60 فلسطینیوں کو قید سے رہا کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی طرف سے 60فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا اور وہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے ذریعے جنوبی غزہ کے خان یونس پہنچے ہیں۔ زیر حراست افراد کے استقبال کیلئے اہل خانہ ناصر ہاسپٹل میں جمع تھے۔ آئی سی آر سی نے کہا کہ اس نے 2023 سے اب تک 2500 سے زائد رہا کئے گئے فلسطینیوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کی ہے،جبکہ اس بات کا اعادہ کیا ہیکہ اسے اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حراست میں رکھے گئے فلسطینیوں تک رسائی نہیں دی گئی ہے اور ان کے ٹھکانے اور حالات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی جارہیں۔فلسطینی قیدیوں کے گروپوں کا کہنا ہے کہ 9,600 سے زائد فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، جو کہ اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ سے قبل تقریباً 5,250 تھے۔ع