اسرائیل پر حماس کا حملہہندوستان میں سوشل میڈیا پرمسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز پیامات

   

نئی دہلی: اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد دنیا بھر میں اس پر ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مختلف ممالک امن کے قیام پر زور دے رہے ہیں وہیں ہندوستان میں بعض شرپسند اور انتہا پسند عناصر کی جانب سے اس صورتحال کا استحصال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پیامات بھیجے جارہے ہیں۔ ہندوتوا تنظیمیں خاص طور پر برسراقتدار زعفرانی جماعت کے آئی ٹی سیلس کی جانب سے ہندوستانی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس مہم کے ذریعہ غلط معلومات فراہم کی جارہی ہے، تصاویر کو چھیڑچھاڑ کی جارہی ہے اور فرضی ویڈیوز کو بھی پوسٹ کیا جارہا ہے۔ ملک کے ذمہ دار شہریوں کو اس طرح کی آن لائن مہم کے خطرات کو محسوس کرتے ہوئے اس کو روکنے پر توجہ دینی چاہئے ورنہ اس کے اثرات ملک کے یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر مرتب ہوسکتے ہیں۔